| خوشحال خان خٹک عظیم خٹک رہنما اور پشتو شاعر خٹک : خٹک (انگریزی: Khattak پشتو: خټک) پختون قبیلہ۔ خٹک قبائل پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں دریائے سندھ کے مغربی کنارے سے لے کر مالاکنڈ کی سرحدوں تک آباد ہیں۔ اس تمام علاقے کو ضلع کرک میں شامل کیا جاتا ہے۔ خٹک قبائل کا تاریخی مرکز اکوڑہ خٹک ہے جو کہ صوبائی صدر مقام پشاور سے تقریباً 50 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔ خٹک لقمان کی اولاد میں سے ہیں، لقمان کا بھائی آفریدی قبائل کا جد امجد تصور کیا جاتا ہے۔ تاریخ سے عیاں ہے کہ خٹک قبائل نے بارہا ہجرت کی ہے اور اب یہ قبیلہ مختلف علاقوں جیسے بنوں کے شمالی حصے، کوہاٹ، کرک اور نوشہرہ میں آباد ہیں۔ پشتو کے مشہور جنگجو شاعر خوشحال خان خٹک کا تعلق بھی اسی قبیلے سے ہے اور وہ اپنے زمانے میں اس قبیلے کے سربراہ تھے۔ ان کی پشتو ادب میں خدمات لازوال ہیں اور تصنیفات کو کلاسیکی درجہ حاصل ہے۔ پختون تاریخ میں ان کے کام کو نہایت ادب سے دیکھا جاتا ہے اور کئی تعلیمی اداروں میں تحقیق میں بھی استعمال ہوا ہے۔ خوشحال خان خٹک سیاسی، سماجی اور ادبی حلقوں میں مہارت رکھتے تھے اور ہر شعبہ میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ فارسی اور پشتو زبانوں میں خوشحال خان خٹک نے تقریباً 360 سے زائد کتابیں تحریر کی۔ پشتون یا پختون قبائل میں خٹک قبیلہ کو یہ امتیاز بھی حاصل ہے کہ اس قبیلہ میں شرح تعلیم بہت زیادہ ہے۔ تاریخ میں یہ بات بھی عیاں ہے کہ خٹک قبیلہ سے تعلق رکھنے والے افراد ذہین تھے اور کلیدی عہدوں پر فائز رہے۔ |
Khatak Tribe History خٹک قبائیل کی تاریخ
Subscribe to:
Comments (Atom)